احسنت

( اَحْسَنْت )
{ اَح (فتحہ ا مجہول) + سَنْت }
( عربی )

تفصیلات


حسن  اَحْسَن  اَحْسَنْت

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم تفضیل 'اَحْسَن' کے ساتھ ت بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٦٣٩ء کو غواصی کی "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

حرف فجائیہ
١ - واہ واہ، بہت خوب، سبحان اللہ کیا کہنا، آفرین، شاباش، مرحبا۔
"مجمع کی طرف سے ایک شور احسنت و مرحبا بلند ہوا۔"      ( اودھ پنچ، لکھن، ١٣، ١٦، ٦ )
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - [ مجازا ]  حسن و خوبی (جو قابل داد ہو)۔
"باعتبار احسنت اور خوبی کے ہر خلق، خلق حسنہ ہے۔"      ( ١٩٠٨ء، اساس الاخلاق، ٥،٥ )