خطاطی

( خَطّاطی )
{ خَط + طا + طی }
( عربی )

تفصیلات


خطط  خَطّاط  خَطّاطی

عربی زبان سے مشتق صفت 'خُطّاط' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ اسمیت لگانے سے 'خطاطی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٢ء کو "شعرالحجم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - خاص طرزِ تحریر، طریقہ کتابت، خوش نویسی، فن خوش نویسی۔
"خط نستعلیں رفتہ رفتہ خطاطی کی حدود سے نکل کر نقاشی کی قلم رو میں داخل ہو گیا"      ( ١٩٨٤ء، تنقید و تفہیم، ١١ )