خشخاش

( خَشْخاش )
{ خَش + خاش }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے ماخوذ اسم ہے۔ فارسی سے اردو میں داخل ہوا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء، کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایک پودا جس کے پھل کو پوست خشخاش کہتے ہیں، پھل کے اندر سے باریک تخم نکلتے ہیں، اسے خشخاش کہتے ہیں اسی کے پھول کے بالائی حصہ پر گول دائرے میں افیم ہوتی ہے، لاطینی: Papaver Somniferum
"بادام چرونجی، خشخاش، دھنیہ ان چاروں چیزوں کو . بھون کر باریک پیس لیں"      ( ١٩٣٢ء، مشرق مغربی کھانے، ١٢٧ )