١ - سرخ رنگ کا ایک آبی پرندہ جس کے نر اور مادہ رات بھر جدا رہتے اور ایک دوسرے کو پکارتے اور اس کی آواز کے پیچھے جاتے مگر ملاقات سے محروم اور مضطرب رہتے ہیں اور ان کی باہمی محبت مشہور ہے۔ اگر ایک آگ میں ہو تو دوسرا بھی وہیں جا پڑتا ہے جب وہ دونوں بچھڑ جاتے ہیں ایک مر جاتا ہے تو پھر جوڑا نہیں لگتا کہا جاتا ہے کہ اس کی مادہ کو ماہواری بھی ہوتی ہے، چکوا چکوی، سحام، خرچال، لاط:۔ Anas Casarcu
"سرخاب کے نر اور مادہ دن بھر ساتھ رہتے ہیں اور رات آنے پر علیحدہ ہو جاتے ہیں"
( ١٩٨٨ء، صدیوں کی زنجیر، ٦١٢ )