اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٨٩٣ء، کو "دیوان حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : سَرْجَنوں [سَر + جَنوں (واؤ مجہول)]
١ - عمل جراحی جاننے والا، ڈاکٹر۔
"سائنس دان، بینکر، قانون دان، سرجن وغیرہ اپنے اپنے پیشے کے تقاضوں کی بنا پر اپنی زندگیوں میں مفاہمت اور اخفا سے کام لینے پر مجبور ہیں"
( ١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشعوری محرکات، ٤٠ )