اخلاقی

( اَخْلاقی )
{ اَخ + لا + قی }
( عربی )

تفصیلات


خلق  اَخْلاق  اَخْلاقی

عربی زبان سے مشتق ہے۔ لفظ 'اخلاق' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے۔ ١٩١٧ء کو "بابک خرمی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - اخلاق سے منسوب یا متعلق۔
"میرے اس اخلاقی جرم کو وہ معاف کر دیں گے۔"      ( ١٩١٧ء، بابک خرمی، شرر، ٦٠:١ )
  • خَصْلَتِی
  • مَرَوَّتی