خواہاں

( خواہاں )
{ خا (واؤ معدولہ) + ہاں }
( فارسی )

تفصیلات


خواہ  خواہاں

فارسی زبان سے ماخوذ لفظ 'خواہ' کے ساتھ 'اں' بطور لاحقہ حالیہ لگانے سے 'خواہاں' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦١١ء، کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - آرزو مند، چاہنے والا، خواہش مند، طلب گار۔
"نہ صرف اس کامیابی کے خواہاں بلکہ عملاً اس میں شریک ہیں۔"      ( ١٩٨١ء، افکار و اذکار، ١٦ )
  • wishing
  • desiring;  desirous;  desirer
  • seeker.