گاہک

( گاہَک )
{ گا + ہَک }
( سنسکرت )

تفصیلات


اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : گاہَکوں [گا + ہَکوں (و مجہول)]
١ - خریدار، مول لینے والا، خریدنے والا۔
"استعمال شدہ فرنیچر کے لیے گاہک ڈھونڈنا اچھا خاصا درد سر ہے۔"      ( ١٩٩٢ء، افکار، کراچی، اگست، ٤٩ )
٢ - [ مجازا ]  طلب گار، خواہاں، پسند کرنے والا۔
 شوخی مغرب کے خریدار ہیں بہت گاہک مگر خدا ہے حیا کی دکان کا      ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٣٦٨:٣ )
  • Taker;  seizer;  receiver
  • getter;  accepter;  approver
  • appreciator;  purchaser
  • buyer
  • Chapman
  • vendor
  • dealer