آموزش

( آموزِش )
{ آ + مو (و مجہول) + زِش }
( فارسی )

تفصیلات


آموختن  آموز  آموزِش

فارسی زبان میں مصدر 'آموختن' سے حاصل مصدر ماخوذ ہے۔ اردو میں بھی بطور حاصل مصدر ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٩ء میں "نفسیات اور ہماری زندگی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم حاصل مصدر ( مؤنث - واحد )
١ - تعلیم، سیکھنا سکھانا۔
"نفسیات حیوانی اور جسٹالٹ نفسیات نے آموزش (Learning) اور اس کے اصولوں پر جو کام کیا ہے وہ بھی عام نفسیات کا جزو بن چکا ہے۔"      ( ١٩٦٩ء، نفسیات اور ہماری زندگی، ٤١ )
  • پَڑْھائی
  • سِکھَائی
  • تَعْلِیْم