خوار

( خوار )
{ خار (واؤ معدولہ) }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ فارسی سے اردو میں داخل ہوا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جو نگاہوں میں حقیر اور سبک ہو، جو قابل نفرت و تحقیر ہو۔ ذلیل، رسوا، بے عزت۔
 اس زمانے میں جو خود دار نظر آتا ہے عام لفظوں میں وہی خوار نظر آتا ہے      ( ١٩٧١ء، صد رنگ، ١٣٢ )
٢ - آوارہ، سرگرداں، پریشاں۔
"ان میں چند ممتاز رومن تو کافی خوار بھی ہوئے۔"      ( ١٩٨٠ء، دجلہ، ١٥ )
٣ - ہیچ، ناچیز، بے قدرو قیمت، بہت معمولی حیثیت کا۔
 میں اس مرد کوں خوار جانیا اتھا نہیں مردی اس کی پچھانیا اتھا      ( ١٦٤٩ء، خاور نامہ، ٦٦١ )
  • poor
  • distressed;  deserted
  • abandoned
  • friendless
  • wretched
  • ruined;  abject
  • vile
  • base
  • contemptible.