جتنا

( جِتْنا )
{ جِت + نا }
( ہندی )

تفصیلات


اصلاً ہندی زبان کا لفظ ہے اردو میں اصلی حالت اور اصلی معنی کے ساتھ ہی ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط میں مستعمل ہے اور بطور اسم صفت اور گاہے بطور متعلق فعل مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : جِتْنی [جِت + نی]
واحد غیر ندائی   : جِتْنے [جِت + نے]
جمع   : جِتْنے [جِت + نے]
١ - جس قدر، جس تعداد (یا مقدار یا درجہ) میں (اتنا کا مقابل)۔
 آرزو آپ عشق سے آئینہ وفا ہوئے اتنا چمکتے جائیں گے جتنا کوئی مٹائے گا      ( ١٩٢٦ء، فغان آرزو، ٦٦ )
٢ - برابر، مساوی۔
"آپ یہاں کے کمینوں جتنی اردو بھی نہیں جانتے۔"      ( ١٩٦٢ء، 'ساقی' جولائی، ٤٥ )