اسم نکرہ ( مذکر )
١ - اجزا سے مرکب پوری شے، کوئی شے جو پوری یا سالم یا مکمل ہو، جزو کے مقابل۔
"کبھی جزو بول کر کُل اور کُل بول کر جزو یا ظرف کی جگہ مظروف اور مظروف کی جگہ ظرف مراد لیتے ہیں۔"
( ١٩٨٨ء، نگار، کراچی، اگست، ٢٧ )
٢ - [ تصوف ] ایک اسم حق تعالٰی کا باعتبار واحدیہ الٰہیہ کے جو تمامی اسماء کا جامع ہے، اسی واسطے کہا جاتا ہے کہ حق تعالٰی احد ہے باعتبار ذات کے اور کُل ہے باعتبار اسماء کے، یہ مستلزم اجزاء کا نہیں۔ (مصباح التعرف، 206)
٣ - سب، تمام (مجازاً) دَنیا، کائنات، عالم، اہل عالم۔
وہ دانائے سبل ختم الرسل مولائے کُل جس نے غبار راہ کو بخشا فروغِ وادئ سینا
( ١٩٣٥ء، بال جبریل، ٤١ )