اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایک سیدھ میں لکھی ہوئی عبارت، حرفوں یا لفظوں کی قطار، لکیر، خط۔
"یہ انسان دوستی آپکو ناول کے ہر باب، ہر صفحے، ہر سطر میں نظر آئے گی۔"
( ١٩٨٤ء، اور انسان مر گیا، ١٣ )
٢ - [ خوش نویسی ] سیدھی لکیر جو زیر مشق ہر حروف اور الفاظ کی کشش و دور کی نشست صحیح رکھنے کو بنالی جائے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 217:4)
٣ - [ کناۃ ] نماز کی صف۔
سطریں تھیں یا صفیں عقب شاہ سرفراز کرتی تھی خود نماز بھی ان کی ادا پہ ناز
( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٣٣٩:١ )
٤ - [ مجازا ] شعر کا ایک مصرعہ، جزو۔
"قدیم زمانے میں سطر کو بیت کہتے تھے۔"
( ١٩٠٧ء، شعر العجم، ١٣٨:٢ )
٥ - نوشتہ، تحریر، لکھنا، سلسلہ، قطار، خالی جگہ جہاں کچھ تحریر کیا جائے۔
"مراسلے کی نقول اگر بہت سے اشخاص / دفاتر کو جارہی ہوں تو ہر نیا نام نئی سطر میں لکھا جاتا ہے۔"
( ١٩٨٤ء، دفتری مراسلت، ٧ )