١ - سسکی بندھنا
سخت تکلیف میں ہونا، عالم نزع ہونا۔"آنکھ سے آنسوءوں کی دھار ماری تھی، عقل عاری تھی سسکی بندھی، ہچکی لگی تھی۔"
( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار،٢٩ )
٢ - سسکی بھرنا
پیہم سانس لے کر رونا، آہ سرد بھرنا۔ دیکھو چٹکی تھی مری ایسی کیا بس کی بھری جس پہ گوئیاں نے جیا اتنی
٣ - سسکی لینا
جذبات کا اظہار کرنا۔"فریادیں سنگ مر مر کی جالیوں میں سسکیاں لیتی ہوئی شہر لاہور کی فضاءوں میں تحلیل ہو رہی ہیں۔"
( ١٩٨٦ء، فیضان فیض، ١٠ )