اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - اپنی ذات، نفس، روح، شعور، ذات، خود شعوری۔
"شمالی کوریا نے خودی کا کبھی سودا نہیں کیا۔"
( ١٩٨٣ء، کوریا کہانی، ٢٤٩ )
٢ - خود پسندی، انانیت، غرور، تکبر، خود سری، خودرائی۔
اس کی خودی پہ جائے نہ قسام روزِ حشر یہ بات تو ازل سے مزاج بشر میں ہے
( ١٩٨٣ء، حصارِ انا، ١٠٥ )
٣ - خود غرضی۔
جواں لہر کی وہ پینگیں وہ مست انگڑائی وہ نخوتیں وہ اذیت، خودی، خود آرائی
( ١٩٥٥ء، دونیم، ٣٢ )
٤ - [ تصوف ] انانیت کو کہتے ہیں یہ دو قسم پر ہے ایک اپنی خودی دوسری حق کی جس کو انا مطلق کہتے ہیں۔ (مصباح التعرف، 115)