جد

( جِد )
{ جِد }
( عربی )

تفصیلات


جدد  جِد

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب کا مصدر ہے۔ اردو میں اصلی حالت اور معنی میں ہی ماخوذ ہے۔ اور بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ ١٨٠٣ء میں "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کوشش، دوڑ دھوپ۔
"جد کے معنی کوشش کرنی واسطے حاصل ہونے مطلب کے۔"      ( ١٨٠٣ء، گنج خوبی، ٣٦ )
٢ - متانت، سنیجدگی (ہزل کی ضد)۔
"یقین و جد کو چھوڑ کر ہزل و مذاق کی طرف مائل ہونا لہو کہلاتا ہے۔"      ( ١٩٦٤ء، کمالین، ٦٠:٧ )
  • Striving
  • labour
  • toil;  exertion
  • effort
  • endeavour
  • trial
  • painstaking
  • study