جدی

( جَدّی )
{ جَد + دی }
( عربی )

تفصیلات


جدد  جَدّ  جَدّی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جد' کے 'د' کو مشدد بنا کر 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'جدی' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے ١٩٢٤ء میں حسن نظامی کے "روزنامچہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - جد سے منسوب یا متعلق، آبائی، موروثی۔
"ان کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا اپنی جدی زمینداری کا کام کرے۔"      ( ١٩٢٤ء، روزنامچہ، حسن نظامی، ٤٠ )