آبائی

( آبائی )
{ آ + با + ای }
( عربی )

تفصیلات


آب  آبا  آبائی

عربی زبان کے لفظ 'آباء' کے ساتھ فارسی قاعدہ کے تحت 'ی' بطور 'لاحقۂ نسبت' لگائی گئی، اور صفت کے معنوں میں مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٠٥ء میں "حکایت سخن سنج" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - 'آباء' کی طرف منسوب : جدی، موروثی۔
"مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی سادات کی آبائی میراث ہے۔"      ( ١٩٣٥ء، مکاتیب اقبال، ٣٦٤:١ )
  • جَدِّی
  • مَوْرُوْثی
  • Belonging to or descending from one's ancestors
  • paternal