اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - گدا، بھکاری، سائل، فقیر۔
"جو درویش و فقیر کبھی کبھار کسی کو دے دیتے ہیں اور لینے والا باعث برکت سمجھ کر اسے حفاظت سے رکھتا ہے۔"
( ١٩٨٢ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ١٣٩:١ )
٢ - مسکین، غریب۔
مسکین درویش حسین کہے میں کچھ بھی نہیں سب تو
( دربن دربن (ترجمہ)، ١٠٨ )
٣ - جس نے اللہ کے واسطے فقر اختیار کیا ہو، سالک؛ اللہ والا، خدا رسیدہ شخص۔
چمکے اسی کے ذکر سے آئینہ عمل درویش و اولیا و پیغمبر اسی کے ہیں
( ١٩٨٤ء، الحمد، ٥٠ )
٤ - سمالی کے حاکم کا لقب۔
"سرزمین سمالی . کے حاکم شیوخ قبائل ہوتے ہیں، درویش، یا ملا، ان کا لقب ہے۔"
( ١٩٢٤ء، جغرافیۂ عالم، ١٦٨:٢ )
٥ - امام مہدی کو ماننے والا ایک مذہبی فرقہ۔
"مہدی کو رہنما و پیشوا ماننے والوں کو درویش کہا جاتا ہے۔"
( ١٩٧٣ء، فرقے اور مسالک، ٣٠٤ )