دست بردار

( دَسْت بَرْدار )
{ دَسْت + بَر + دار }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد 'دست' کے ساتھ 'برداشتن' مصدر سے 'بردار' بطور اسم فاعل لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٧٩٤ء کو بیدار کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - کسی کام وغیرہ سے ہاتھ اٹھانے والا، چھوڑنے والا، دست کش، بے تعلق۔
"نظام المشائخ میں خواجہ حسن نظامی نے واحدی صاحب کو برابر کا شریک کیا لیکن بعد میں وہ اس سے دست بردار ہو گئے۔"      ( ١٩٨٣ء، نایاب ہیں ہم، ٣٧ )
  • to give up
  • abandon
  • relinquish
  • resign
  • to wash(one's) hands(of)
  • to leave off
  • to let go
  • to desert;  to abstain
  • desist (from)
  • cease;  to retire;  to decline.