تارک

( تارِک )
{ تا + رِک }
( عربی )

تفصیلات


ترک  تارِک

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت 'تارک' ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت مستعمل ہے ١٧٨٠ء میں "کلیات سواد" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع   : تارِکین [تا + رِکِین]
جمع غیر ندائی   : تارِکینوں [تا + رکی + نوں (و مجہول)]
١ - ترک کرنے والا، چھوڑنے والا، دستکش، محترز، تیاگی۔
 اگر یہ سچ ہے تو پھر فصل گل نہیں آئی شراب خوار کوئی تارک شراب ہوا      ( ١٩٣٤ء، اعجاز نوح، ٤٣ )
  • Leaving
  • forsaking
  • abandoning
  • relinquishing;  a deserter