سلونا

( سَلونا )
{ سَلو (و مجہول) + نا }
( پراکرت )

تفصیلات


سَلون  سَلونا

سنسکرت سے اردو میں ماخوذ اسم صفت 'سلون' کے ساتھ 'ا' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'سلونا' بنا۔ اردو میں اسم صفت اور گا ہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جنسِ مخالف   : سَلونی [سَلو (واؤ مجہول) + نی]
جمع غیر ندائی   : سَلونوں [سَلو + (و مجہول) + نوں (و مجہول)]
١ - نمکین، نمکین چیز، مزے دار، دلکش۔
"دکان پر لے کر پہنچ گئے، مٹھائی اور سلونا کھلا لائے۔"      ( ١٩٦٢ء، گنجینہ گوہر، ٢٤٢ )
٢ - گندمی رنگ، ملاحت، گندمی رنگ کا، سانولا، ملیح، محبوبہ یا محبوب۔
"بھانت بھانت کے انسان پائے جاتے ہیں مثلاً کالے، گورے، لال، پیلے، گندمی، سلونے، بانمک، بے نمک۔      ( ١٩٨٤ء، قلمرو، ٢٥٠ )
٣ - خوشگوار، دلکش، مرغوب، من بھاونا۔
"اس کے ہنسنے قہقہے لگانے کے لیے ہی آج موسم اتنا سلونا ہو رہا تھا ہوائیں گنگنا رہی تھیں۔"      ( ١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ٢١٥ )
٤ - حسین، خوبصورت۔
"ان کے سلونے چہرے پر ایک کرب سا ہو جاتا ہے۔"    ( ١٩٦٥ء، نیم رخ، ١٧٧ )
٥ - ایسا چہرہ جس سے ہر خیال ظاہر ہو۔ (ماخوذ: جامع اللغات)
  • salted;  seasoned;  tasty;  beautiful
  • handsome;  interesting
  • intelligent;  dark-complexioned
  • nut-brown (complexion)