سگرٹ

( سِگْرِٹ )
{ سِگ + رِٹ (کسرہ مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Cigarette  سِگْرِٹ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٨ء کو "انگوٹھی کا راز" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع   : سِگْرِٹیں [سِگ + رِٹیں (ی مجہول)]
جمع استثنائی   : سِگْرِٹْس [سِگ + رِٹْس (کسرہ مجہول)]
جمع غیر ندائی   : سِگْرِٹوں [سِگ + رِٹوں (کسرہ مجہول، واؤ مجہول)]
١ - کاغذ میں لپیٹ کر کترے ہوئے تمباکو کی بنائی ہوئی بتی جسے ایک سرے سے سلگا کر کش لگاتے ہیں۔
"میں نے سگریٹ سلگائی اور لمبے لمبے کش لینے لگا۔"      ( ١٩٨٧ء، افکار، کراچی، اگست، ٩١ )
١ - سگرٹ روشن کرنا
سگریٹ جلانا، سگریٹ سلگانا۔"اس نے سگریٹ روشن کیا ہے اندھیرے میں سارا آسمان دہکنے لگا ہے۔"      ( ١٩٨٠ء، دیوار کے پیچھے، ١٦ )
  • Cigeratte