ضخامت

( ضَخامَت )
{ ضَخا + مَت }
( عربی )

تفصیلات


ضخم  ضَخامَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٥ء کو "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : ضَخامَتیں [ضَخا + مَتیں (یائے مجہول)]
جمع غیر ندائی   : ضَخامَتوں [ضَخا + مَتوں (واؤ مجہول)]
١ - حجم، جسامت، موٹاپا، مٹائی، دبازت۔
"ان دستاویزات کو ضمیموں کی شکل میں درج کیا جاتا تو یہ کتاب ضخامت کا بوجھ نہ سنبھال سکتی۔"      ( ١٩٨٥ء، آتش چنار (پیش لفظ)، ظ )
  • Bigness
  • thickness
  • bulkiness