مٹاپا

( مُٹاپا )
{ مُٹا + پا }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی زبان سے ماخوذ اسم 'موٹا' کی تخفیف 'مٹا' کے ساتھ 'پا' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'مٹاپا' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨١٣ء کو "چار چمن، رنگین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : مُٹاپے [مُٹا + پے]
١ - فربہی، موٹاپن، جسم پر چربی چڑھ جانا، جسم پر گوشت چڑھنے کی حالت، جسم بھاری ہونا، جسم بھاری ہونے کی حالت۔
"ہر پسلی زبان کی طرف نظر آتی ہے اب اس کا مٹاپا جاتا رہا۔"      ( ١٩٢٨ء، سلیم (وحید الدین)، افادات سلیم، ٦٢ )
  • fatness
  • plumpness;  bigness
  • bulkiness
  • thickness