تفصیلات
اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور متعلق فعل ہے استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٣ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مسعتمل ملتا ہے۔
متعلق فعل
١ - ساتھ، ہمراہ، بشمول
"سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والے مگر غیر جانبدار علماء سمیت ان علماء کو تحریک سے الگ کرنے کے لیے میں یہ تجویز کروں گا۔"
( ١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ١٧٧ )
- together with
- along with
- with
- inclusive of