حرف ربط
١ - سے (کے ذریعے)، ساتھ (معیت)، جیسے : باطہارت، با ایمان۔
"جو بھول کر باطہارت نماز ادا نہ کرے اور وقت باقی ہو اس پر قضا واجب ہے۔"
( ١٩٢٩ء، ذخیرۃ العباد (ترجمہ)، ١٧ )
٢ - باوجود، جیسے : با ایں ہمہ۔
جب دیکھئے تو ہے مئے و معشوق پر نگاہ با ایں ہمہ ریاض بڑے پارسا بھی ہیں
( ١٩٣٢ء، ریاض خیر آبادی، ریاض رضواں، ١٨٧ )
٣ - صاحب، والا جیسے : با اثر، باوفا۔
کہا قاصد نے واپس آ کے وہ مجھ سے نہیں بولے خموشی معنی دارد جواب باصواب آیا
( ١٩١٩ء، درشہوار بیخود، ٢٦ )
٤ - اسم فاعل کے معنی میں، جیسے : باخبر (خبر رکھنے والا)
"متاخرین میں جو با خبر شاعر ہیں وہ مجہول و معروف کے قوافی کو خلط ملط نہیں کرتے۔"
( ١٨٨٩ء، جامع القواعد، آزاد، ١٩٧ )
٥ - قسم، جیسے : باخدا۔
"باخدا، تاجیک، ترکمان یا بالتی کوئی عورت حسن میں ہماری کشمیری عورتوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔"
( ١٩٥٦ء، آگ، ٢٢ )