١ - گاڑی چھوٹنا
ریل گ اڑی کا کسی اسٹیشن سے روانہ ہو جانا (گاڑی روانہ ہو جانے کی وجہ سے کسی مسافر کے بیٹھنے سے رہ جانے کے موقع پر بھی بولتے ہیں)۔"گھنٹے پر نظر دوڑائی علی گڑھ کی گاڑی چھوٹنے میں آدھ گھنٹے کی دیر تھی۔"
( ١٩٢٨ء، پس پردہ، آغاز حیدر حسن، ٧٧ )
٢ - گاڑی کا وقت ہونا
ریل کی روانگی کا وقت ہونا، گاڑی چھٹنے کا وقت ہونا۔"میں نے کہا گاڑی کا وقت ہو رہا ہے گو تم نے ہاتنھ ملایا اور کہنے لگا جب رزلٹ نکلے گا تو دیکھیں گے۔"
( ١٩٨٨ء، اپنا اپنا جہنم، ٥٩ )
٣ - گاڑی کھولنا
ریل گاڑی سے ڈبے کو علیحدہ کرنا، گاڑی کاٹنا۔"معلوم نہیں ریل والے کیوں دیر کر رہے ہیں جھوٹ موٹ ادھر ادھر دوڑتے پھرتے ہیں یہ نہیں کہ چٹ پٹ گاڑی کھول دیں۔"
( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم بتیسی، ٢٨٧ )
٤ - گاڑی اسٹارٹ کرنا
موٹر گاڑی چلانے کے لیے انجن میں چابی لگا کر انجن کو چالو یا گرم کحرنا۔"مجھے گاڑی میں بٹھا کر تم نے گاڑی اسٹارٹ کر دی سگریٹ خرید کر تم گھر کی طرف نہیں آئے، کسی اور سڑک پر ہو لیے۔"
( ١٩٨٤ء، فنون، لاہور، ستمبر، اکتوبر، ٣٠٦ )
٥ - گاڑی پٹری سے اترنا
غلط راستے پر چل نکلنا، راہ سے بے راہ ہونا، راہ سے بھٹک جانا۔"لکھنءو میں عیش و عشرت کی جہواں افراط نظر آتی ہے وہیں گاڑی ذرا پٹری سے اتر جاتی ہے۔"
( ١٩٨٨ء، دبستان لکھنءو کے داستانی ادب کا ارتقاء، ٢٤١ )
٦ - گاڑی پر سوار ہونا
گاڑی میں بیٹھنا، سواری میں بیٹھنا، سفر پر جانا، گاڑی میں بیٹھ جکر کسی مقام پر جانا۔"خیر سب کے سب گاڑی پر سوار ہوئے اور کہا ہوٹل چلو۔"
( ١٩٤٠ء، روشنک بیگم، ٥٩ )
٧ - گاڑی پکڑنا
ریل گاڑی کی روانگی کے وقت سے قبل اسٹیشن پر پہنچنا، جلدی میں ہونا۔"چلو پھر پیدل چلتے ہیں کونسی ہمیں گاڑی پکڑنی ہے۔"
( ١٩٨٧ء، آخری آدمی، ١٢٥ )