سماجی

( سَماجی )
{ سَما + جی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سَماج  سَماجی

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'سماج' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت و صفت لگانے سے 'سماجی' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت اور گا ہے بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٩ء کو "تاریخ نثر اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - سماج سے متعلق، سماج کا، معاشرتی، اجتماعی، سوشل۔
"سماجی، اقتصادی اور سیاسی مسائل نے سماجی تحفظ کے قانون کی بنیاد ڈالی۔"      ( ١٩٦٠ء، مبادی صحیات (مقدمہ)، ٣٠ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ڈھاڑی، ناچنے والوں کے ساتھ کے گویے اور سازندے۔ (پلیٹس)۔
  • مُعاشَرْتی
  • عِمْرانِیاتی
  • جماعَتی
  • musicians that attend dancers