سلیقہ شعار

( سَلِیقَہ شِعار )
{ سَلی + قَہ + شِعار }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسماء 'سلیقہ' کے ساتھ 'شعار' لگانے سے مرکب توصیفی 'سلیقہ شعار' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٠ء کو "بنت الوقت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - تمیز دار، سلیقہ مند، سگھڑ۔
"خدا کی عظمت، رسول کی محبت اس کے دل میں اس طرح جاگزیں ہے کہ وہ سلیقہ شعار عورت فرمابردار بیوی، اطاعت گزار بہو اور سمجھدار ماں بن گئی۔"      ( ١٩٢٠ء، بنت الوقت، ٤٧ )
  • تَمِیزْ دار
  • خُوش اُسْلُوب
  • possessed of genius;  discerning
  • discreet