قدوس

( قُدُّوس )
{ قُد + دُوس }
( عربی )

تفصیلات


قدس  قُدُّوس

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں معنی و ساخت کے اعتبار سے من و عن داخل ہوا اور بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - ہر نقص سے پاک، منزہ، بڑا پاک، مبارک، اللہ تعالٰی کا ایک صفاتی نام۔
 اے خدا اے رب العزت تُو ہے رحمٰن و رحیم تُو ملک، قدوس، مومن، تُو مھیمن، تُو کریم      ( ١٩٨٤ء، الحمد، ٨٤ )
  • مُتَبَرَّک
  • پَوِتَّر