دستہ

( دَسْتَہ )
{ دَس + تَہ }
( فارسی )

تفصیلات


دَسْت  دَسْتَہ

فارسی زبان سے اسم جامد 'دست' کے آخر پر 'ہ' بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے۔ فارسی سے ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ اردو میں داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : دَسْتے [دَس + تے]
جمع غیر ندائی   : دَسْتوں [دَس + توں (و مجہول)]
١ - لکڑی وغیرہ کا قبضہ جو گرفت کے لیے کسی آلہ میں نصب ہو۔
 کوزے کا جو دستہ نظر آتا ہے تجھے گردن میں حسینوں کی تھایہ ہاتھ میاں      ( ١٩٨٥ء، دست زرفشاں، ٥٤ )
٢ - لکڑی، لوہے یا پتھر وغیرہ کا بنا ہوا ڈنڈا یا مونگری جو کسی آلہ کا جزو ہو اور جس کے بغیر وہ آلہ کام میں نہ لایا جاسکے، موصل، موصلی۔
 ہاون تو ہے ہوس کا دستہ ہے پالیسی کا لیکن ادھر تصور جاتا نہیں کسی کا      ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٤٠٩:٣ )
٣ - گٹھا، بنڈل (گھاس پھوس وغیرہ کا)۔
"گھاس پھوس جنگل سے لے کے ایک دستہ باندھا اور آگ سے جلانے کو چلے۔"    ( ١٨٤٥ء، احوال الانبیا، ٤٨:١ )
٤ - تیروں کا بنڈل، تیروں کا مٹھا۔
"اس نے دستہ تیر کا اور کمان مجکو دے کے اپنے برابر ہاتھی پر سوار کیا۔"    ( ١٨٦٢ء، شبستان سرور، ١٠ )
٥ - 24 یا 25 کورے کاغذوں کا مجموعہ، بنڈل یا گڈی۔
"ایک دستاویز جو کاغذ کے کئی دستوں پر تھی . اعادہ کے ساتھ سنانے لگا۔"    ( ١٩١٥ء، فسانۂ لندن، ٢٧٥:١ )
٦ - حاشیہ، توکی۔
 ماہِ تاباں تو ہے اور تیری قبا مہتاب ہے چاہیے دستہ ستاروں کا قبا کے واسطے      ( ١٨٤٦ء، دفتر مضاحت، ١٨٣ )
٧ - ایک قسم کا گھنڈی تکمہ جو ایران اور ہندوستان میں قبا پر ٹانکتے ہیں۔
"چوبغلا بہنے، کمر کسے، دستے چڑھائے، دامن گردانے . سجے سجائے چھل بل کرتے نکلے۔"      ( ١٩٥٤ء، اپنی موج میں، ٣٣ )
٨ - گلدستہ۔
 ہاتھ باندھے ہوئے جبریل کھڑے رہتے ہیں دست گلچیں کو یہاں دستہ گل کہتے ہیں      ( ١٩٠٥ء، محسن، کلیات، ٤٤ )
٩ - کوئی چیز جو کسی دوسری چیز کے ساتھ پکڑنے کے لیے لگی ہو۔
"لمبے دستہ کی کوئی ایسی چیز اپنے پاس رکھیں جس میں رکھ کے ہر چیز دروازے کے اندر بڑھا دیا کریں۔"      ( ١٩٢٣ء، مخدرات، ٨٥ )
١٠ - سوتی یا ریشمی دھاگے کا گچھا یا لچھیوں کا بنڈل۔ (ماخوذ: جامع اللغات)
١١ - سونٹا، ختکا، ڈنڈا۔ (فرہنگ آصفیہ؛ مہذب اللغات)
  • a handle
  • helve
  • haft
  • hilt;  a pestle;  a handful
  • bundle;  a bundle of twenty-four arrows;  a quire (of paper);  a hank or skein (of silk thread)
  • a clew
  • a nose gay;  a flower-bed
  • a kind of button (sewn on the qaba or coat);  division of an army
  • brigade
  • squadron.