اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - گھنٹا (جو کوچ کے وقت بجاتے ہیں)، گھڑیال۔
حسرت نے مقرر کسی وا ماندہ کو لوٹا فریاد سے کچھ کم نہیں آواز جرس آج
( ١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، مے خانۂ الہام، ١٤٠ )
٢ - [ لفظا ] محض ہلکی آواز، گنگناہٹ، محض آواز، آواز، سہانی آواز۔
کسی کلی نے بھی دیکھا نہ آنکھ بھر کے مجھے گزر گئی جرس گل اداس کر کے مجھے
( ١٩٧٦ء، ہجر کی رات کا ستارا، ١٢٢ )
٣ - [ تصوف ] اوس خطاب جمالی کو کہتے ہیں جو اندک قہر کے ساتھ ہو۔ (مصباح التعرف، 89)
٤ - رات کا ایک حصہ، گھنٹی جو اونٹ کے گلے میں لٹکی ہو۔ (اسٹین گاس)