آئرستانی

( آئِرِسْتانی )
{ آ + اِرِس + تا + نی }
( انگریزی )

تفصیلات


آئِرِستان  آئِرِسْتانی

'آئرلینڈ' کے آئر کے ساتھ 'ستان' بطور لاحقہ ظرفیت لگانے سے 'آئرستان' بنا اور پھر 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے 'آئرستانی' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ تحریری طور پر ١٩٦٨ء میں "فنون" لاہور میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( مؤنث - واحد )
جمع غیر ندائی   : آئِرِسْتانِیوں [آ + اِرِس + تا + نِیوں (و مجہول)]
١ - آئرستان (آئرلینڈ) سے متعلق یا منسوب؛
"اظہاریت پسندی اور آئرستانی رومان پرور دیہاتی زندگی وغیرہ کے اثرات صاف صاف دکھائی دیتے ہیں۔"      ( ١٩٦٨ء، رسالہ 'فنون' لاہور، اپریل، ١٥٨ )