شہرۂ آفاق

( شُہْرَۂ آفاق )
{ شُہ (ضمہ ش مجہول) + رَہ + اے + آ + فاق }
( عربی )

تفصیلات


عربی سے مشتق اسم 'شُہرْہ' کے ساتھ ء زائد لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'آفاق' ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیاتِ ولی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - دنیا میں مشہور، دور دور تک سب کو معلوم، شہرۂ انام، غیر معمولی شہرت رکھنے والا۔
"یہ بات . شہرۂ آفاق علما و فاضلین کے بارے میں کہی جا سکتی ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، غزل اور غزل کی تعلیم، ٨ )
  • of world-wide celebrity
  • renowned