١ - جزیرہ نمائے سینا میں ایک پہاڑ جس کو طورِ سینا اور طورِ سینین کہتے ہیں اس پہاڑ پر حضرت موسٰی علیہ السلام نے دیدارِ الٰہی کی درخواست کی تھی جس کے جواب میں ایک تجلی ہوئی تھی (بجلی سی چمکی تھی) اور حضرت موسٰی علیہ السلام بے ہوش ہو گئے تھے اور یہیں ان کو اللہ تعالٰی سے ہم کلامی کا شرف بھی حاصل ہوا اور یہودیوں کی ہدایت کے لیے دس احکام شرعی ملے، کوہ طور، کوہ سینا۔
میرے غم خانہ میں آؤ تو دکھا دوں تم کو تھی وہ کیا چیز سرِ طور تمہیں کیا معلوم
( ١٩٨٣ء، حصار انا، ١١٧ )