اسم  نکرہ (  مؤنث - واحد  ) 
              
                
                  
                    ١ - ایک وضع کی چوکور یا مربع پتنگ جس میں پنپھالا نہیں ہوتا نیز پتنگ کے معنی میں مستعمل۔
                  
                  
                      
                      
                        "اصغر کی پہلی گڈی نے بڑھتے ہی نو پیچ کاٹے۔"     
                        ( ١٩٦٣ء، دلی کی شام، ٢٨٢ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٢ - ایک چھوٹی گراری یا دت پہیہ، ادنٰی قسم کا ایک حقہ۔ (پلیٹس، جامع اللغات)
                  
                  
                  
                 
                
                  
                    ٣ - پرند کے پروں کو اس طرح آپس میں الجھا دینا کہ وہ اڑ نہ سکیں، پروں کی گرہ۔
                  
                  
                      
                      
                        "پہلے جس وقت بٹیر خرید کریں احتیاطاً ایک ہفتہ گڈی بندھی رکھیں۔"     
                        ( ١٨٩١ء، رسالہ بٹیر بازی، ٤ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٤ - ہڈیوں کے جوڑ۔ (نوراللغات، علمی اردو لغت)