اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - قریب قریب گتھا ہوا پھولوں کا ہار۔
وہ پھولوں کے گجرے جو تم کل شام پرو کر لائی تھیں وہ کلیاں جن سے تم نے یہ رنگیں سیجیں مہکائی تھیں
( ١٩٧٤ء، لوح دل، ٣٩ )
٢ - پھولوں کا گہنا جو عورتیں کلائیوں میں پہنتی ہیں، پھولوں کا کنگن۔
پس گئی پھولوں کے گجرے سے کلائی ان کی نبض کی طرح تڑپتی ہے نزاکت کیسی
( ١٨٨٨ء، صنم خانۂ عشق، ٢٦٨ )
٣ - موتی اور سونے سے بنایا جانے والا ہاتھوں یا گلے کا زیور۔
"گجرا . ہاتھوں کا زیور دستوانہ کی طرح ہے جو موتی اور سونے سے بنایا جاتا ہے۔"
( ١٩٣٩ء، آئین اکبری (ترجمہ)، ٢٨٤:٢ )
٤ - ایک قسم کا ریشمی کپڑا، مشروع، مشروع کی لہریے دار دھاریاں۔ (ماخوذ: جامع اللغات، فرہنگ آصفیہ)
٥ - [ باجاسازی ] طبلے کی طبلق یا گردے کا سر بند، ڈھول اور اسی قسم کے باجوں کے منہ کا مندھا ہوا چمڑا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 142:4)