گپ

( گُپ )
{ گُپ }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ 'گپت' کی تخفیفی شکل 'گپ' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت اور گا ہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٧ء کو "کلیات اسمعیل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( واحد )
١ - گہرا، گھپ، بہت زیادہ (خصوصاً اندھیرے کے لیے مستعمل)۔
 شام کا وقت یا سویرا ہو چاندنی ہو کہ گپ اندھیرا ہو      ( ١٨٨٧ء، کلیات اسمعیل، ١١٥ )
٢ - چھپا ہوا، پوشیدہ، مخفی۔ (پلیٹس، جامع اللغات)
٣ - خاموش، سنسان۔ (فرہنگ آصفیہ)
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ آواز جو حالت غشی یا نیم بے ہوشی میں کان میں آتی ہے۔ (فرہنگ آصفیہ)