جسیم

( جَسِیم )
{ جَسِیم }
( عربی )

تفصیلات


جسم  جِسْم  جَسِیم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٠١ء میں "باغ اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - دبیز جسم والا، تن و توش کا، موٹا، فربہ۔
"دیسی مرغیاں دو ایک نسلوں کے بعد بہت خوبصورت اور جسیم ہو جائیں گی۔"      ( ١٩٢٤ء، پرندوں کی تجارت، ٣١ )
  • bulky
  • large
  • corpulent
  • fat