ضخیم

( ضَخِیم )
{ ضَخِیم }
( عربی )

تفصیلات


ضخم  ضَخِیم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں بھی بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٥٦ء کو "فوائدالصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع غیر ندائی   : ضَخِیموں [ضَخی + موں (واؤ مجہول)]
١ - بڑے حجم والا، بڑی جسامت والا، موٹا، دبیز۔
"سوال یہ ہے کہ میر کے ضخیم دیوان میں آپ تلاش کیا کرتے ہیں۔"      ( ١٩٨٢ء، نیم رُخ، ٦٨ )