جسور

( جَسُور )
{ جَسُور }
( عربی )

تفصیلات


جسر  جَسُور

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١١ء میں "باقیات بجنوری" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : جَسُوروں [جَسُو + روں (و مجہول)]
تفضیلی حالت   : جَسُوروں [جَسُو + روں (و مجہول)]
١ - دلیر، جری، جسارت کرنے والا۔
"ان میں اسلامی جسارت اس قدر ہے کہ دنیا میں ان سے زیادہ جسور کوئی قوم نہیں۔"      ( ١٩١١ء، باقیات بجنوری، ١٦٨ )