جسمی

( جِسْمی )
{ جِس + می }
( عربی )

تفصیلات


جسم  جِسْم  جِسْمی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جسم' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگنے سے 'جسمی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦١ء میں "کلیات اختر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - جسم سے متعلق، بدنی، شخصی، ذاتی۔
"جو جسمی تکلیف ہوتی ہے وہ تو ناقابل بیان ہے۔"      ( ١٩٣٢ء، عالم حیوانی، ٢٢١ )
  • bodily
  • corporeal;  personal