جغرافیہ

( جُغْرافِیَہ )
{ جُغ + را + فِیَہ }
( یونانی )

تفصیلات


اصلاً یونانی زبان کا لفظ ہے لیکن عربی زبان کے توسط سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء میں "البرامکہ"میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : جُغْرافِیے [جُغ + را + فیے]
١ - وہ علم جس میں زمین کی سطح شکل و صورت طبیعی حالات و کیفیات قدرتی اور سیاسی تقسیمیں آب و ہوا پیداوار آبادی وغیرہ سے بحث ہوتی ہے۔
"دنیا کا جغرافیہ جس قدر معلوم ہو چکا تھا اس کے علاوہ نئی آبادیوں کا پتہ لگتا ہے۔"      ( ١٩٠٦ء، الکلام، ١٧:٢ )
٢ - [ مجازا ]  کسی بھی مقام یا محل کی تصوراتی تفصیلات۔
"جنت کا وہ جغرافیہ جو واعظوں کی زبانی سن چکے ہیں پیش نظر ہو گا۔"      ( ١٩٢٣ء، مضامین شرر، ١٠٤:١ )
٣ - وہ کتاب جس میں زمین کے حالات ہوں۔ (جامع اللغات)
  • Geography