١ - وہ فیتہ جو کتاب کی جز بندی کے بعد پشتے کے دونوں طرف خوبصورتی اور سلائی کے جکڑا رہنے کے لیے لگا دیتے ہیں، کتاب کے اجزا کی سلائی کے بند یا وہ بندش جس سے اجزا سلائی مضبوط اور ملی رہتی ہے۔
"سب جلدوں کے شیرازے بندھ جائیں اور موٹا کاغذ دونوں طرف لگ جائے خبر دار کوئی نسخہ بے جلد نہ رہے۔"
( ١٨٦٥ء، خطوط غالب، ١١٣ )