صفت ذاتی
١ - رومان (معاشقہ، عشق بازی، محبت) سے منسوب، عشقیہ۔
"سندھی لوک کہانیاں، سرحد کی رومانی کہانیاں اور کشمیری لوک کہانیاں ترتیب دے چکا ہے۔"
( ١٩٧٨ء، براہوی لوک کہانیاں، ٥ )
٢ - تخیل پرست، خیالی دینا میں رہنے والا، رومانی تحریک سے وابستہ۔
"افلاطون تاریخِ ادب میں پہلا جلیل القدر رومانی تھا۔"
( ١٩٦٨ء، مغربی شعریات (ترجمہ)، ٢٩٧ )
٣ - ایک اسلوب جس میں ماروائی تصورات یا نفسِ مضمون کو ہئیت اور طرزِ ادا پر فوقیت دی جاتی ہے۔
"ان کا (مرزا ادیب) شمار بھی ایسے افسانہ نگاروں میں ہو گا جن کے فن پر رومانی طرز اظہار و افکار کا گہرا اثر رہا ہے۔"
( ١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، ستمبر، ١٧ )
٤ - تصوراتی، خیالی، غیر حقیقی۔
"پھر رومانی قلعوں اور خیالی جنتوں میں پناہ گزین ہونے کی بجائے مردانہ وار ان حالات اور ان قوتوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔"
( ١٩٤١ء، افادی ادب، ٢٥ )