روم

( روم )
{ روم (و مجہول) }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٨ء میں "تاریخ ممالک چین (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : روموں [رو (و مجہول) + موں (و مجہول)]
١ - انسان اور جانور کے جسم کے چھوٹے چھوٹے نرم بال، رونگٹا، بال، پرندوں کے پروں کے نیچے کے نرم بال۔
"پرندوں کے بڑے پروں کے نیچے قریب جلد کے روم ہوتا ہے۔"      ( ١٨٤٨ء، تاریخِ ممالک چین (ترجمہ)، ٣١٥:٢ )
٢ - اون، سنجاب، فلالین، مخمل وغیرہ کا رُواں، پودوں کے سخت روئیں، کپڑے کی نرم روئیں دار سطح؛ کائی؛ پانی؛ سوراخ۔ (پلیٹس؛ شبد ساگر)
  • Hair or the body (of men and animals);  down;  bristle;  wool;  fur;  pile
  • nap;  moss;  water