قے

( قَے )
{ قَے (ی لین) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم جامد ہے۔ عربی سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ابکائی کے ساتھ کھایا ہوا اگل جانا، الٹی، استفراغ، طبیعت کی مالش کے بعد غذا وغیرہ کا پیٹ سے منہ کے راستے باہر نکلنا۔
"ہیضہ . اس بیماری کی واضح علامات شدید قسم کی قے اور اسیال ہوتی ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، حیاتیات، ٣٥٥ )
٢ - وہ چیز جو ابکائی (متلی) میں منہ کے راستے پیٹ سے خارج ہو۔
"انسان وہ کتا ہے جو اپنی ہی قے کی طرف لوٹتا ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، فکشن فن اور فلسفہ، ٨٧ )