ڈاک

( ڈاک )
{ ڈاک }
( پراکرت )

تفصیلات


ڈک  ڈاک

پراکرت زبان کے لفظ 'ڈک' سے ماخوذ اسم ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧١٠ء میں "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد، جمع )
١ - خط وغیرہ موصول اور روانہ کرنے کا نظام۔
 دل کے بہلانے کو چھوڑوں ڈاک میں اس کی جانب سے خط اپنے نام کے      ( ١٩٢٥ء، دیوان شوق قدوائی، ١٣٤ )
٢ - چِٹھیوں وغیرہ کا تھیلا۔ (جامع اللغات؛ علمی اردو لغت)
٣ - ڈاک کا محکمہ، پوسٹ آفس، ڈاک خانہ۔
"مال، دیوانی، فوجداری، پولیس، تعلیم، ڈاک، آبپاشی، . وغیرہ بہت سے صیغے ہیں۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ١٢:٢ )
٤ - ڈاکخانے کے ذریعے سے تقسیم ہونے والے خطوط، چِٹھیاں۔
"یہ استدعا کی جاتی ہے کہ . ہائی کمشن کی ساری ڈاک . کے آگے روانہ کرنے کے لیے اس وزارت کے بیگ سیکشن کی معرفت بھیجی جائے۔"      ( ١٩٨٤ء، دفتری مراسلت، ٥٨ )
٥ - جابجا سواری کا انتظام، گھوڑوں یا پالکی کی چوکی جو سڑک پر مسافروں وغیرہ کو لے جانے کے لیے قائم کی جائے۔
"ڈاک کا انتظام ہو گیا راتوں رات صاحبِ عالم بہادر الہ باد پہنچا دئیے گئے۔"      ( ١٩٣٣ء، فراق دہلوی، لال قلعہ کی ایک جھلک، ٣٨ )
٦ - ایکسپریس ریل گاڑی جو خاص طور پر مراسلے لے جانے کے لیے استعمال ہوتی ہے اور پھر (مجازاً) اس کا نام ڈاک گاڑی ہو گیا۔
"ایک لڑکی مس صانی . ڈاک سے آتی ہے، اس کے استقبال کے لیے اسٹیشن تک جاتا ہوں۔"      ( ١٩١٠ء، ادیب، اگست، ٨٢ )
٧ - لگاتار آمد و رفت کا سلسلہ جو کسی کی خبر لے جانے یا لانے کے واسطے ہو۔
"راستوں کے انتظام اور ڈاک کے بیان میں یہ بات بھی لکھنے کے قابل ہے کہ معمولی طریقے کے علاوہ وہ نامہ بر کبوتر بھی تیار کئے گئے۔"      ( ١٩١٤ء، مقالاتِ شبلی، ٢٠٩:٦ )
٨ - (ریل، جہاز سے یا دستی) پارسل یا خط روانہ کرنا۔
"یہ کتابیں کل زمینی ڈاک سے آپ کو بھیج دی گئیں۔"      ( ١٩٧٠ء، ن،م، راشد ایک مطالعہ، ٣١٠ )
٩ - عہد قدیم میں مراسلت کے لیے خصوصی تربیت یافتہ کبوتروں کے ذریعے ڈاک ارسال کرنے کا طریقہ۔
"حاکم سخت پریشان ہوا . فوراً ہی کبوتروں کی ڈاک سے ایک خط اپنے والد معتمد کو اس مضمون کا بھیجا کہ اب کیا کرنا چاہئے۔"      ( ١٩٣٥ء، عبرت نامہ اندلس (ترجمہ) )
  • Post (for conveyance of letters)
  • the mail;  disposition or relay of horses
  • or runners
  • or palki-bearers along a road (for conveyance of the post or travelers);  traveling by post;  a post-office