آنندی

( آنَنْدی )
{ آ + نَن + دی }
( سنسکرت )

تفصیلات


آنَنْد  آنَنْدی

سنسکرت زبان کے لفظ 'آنند' سے ماخوذ ہے، فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقہ کیفیت اور بطور لاحقہ صفت لگائی گئی ہے۔ قدما "آنندگی" بھی استعمال کرتے رہے ہیں۔ ١٩١١ء کو "پہلا پیار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
جمع   : آنَنْدِیاں [آ + نَن + دِیاں]
جمع غیر ندائی   : آنَنْدِیوں [آ + نَنْ + دِیوں (و مجہول)]
١ - عیش و عشرت، مزہ، آرام۔ (پلیٹس)
صفت ذاتی
١ - خوش و خرم، عیش پسند، راحت طلب۔
"ہم آنندی لوگ تمھارے گھر کو آرام کی جگہ سمجھ کر اپنا دل خوش کرنے کے لیے آئے ہیں۔"      ( ١٩١١ء، پہلا پیار، ٧٢ )
  • خُوشی
  • مُسَرَّت
  • Happy
  • joyful
  • cheerful